بانی پی ٹی آئی کی اسپتال سے جیل واپسی، صبح سویرے اڈیالہ منتقل کردیا گیا
شائع شدہ تاریخ 21 اگست, 2026
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان جنہیں سپریم کورٹ کے حکم پر رات گئے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، انہیں چند گھنٹوں بعد صبح سویرے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
عمران خاقن کو اڈیالہ جیل میں ان کے سیل میں شفٹ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ذاتی ڈاکٹر فیصل سلطان، بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان ان کے ہمراہ تھیں۔
شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ڈاکٹروں کے 6 رکنی بورڈ نے ان کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان تین سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ سپریم کورٹ نے دو روز قبل ان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔