پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کو شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا
شائع شدہ تاریخ 25 اپریل, 2026
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کے سامنے حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 80 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔عثمان خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، شاداب اور عماد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 7 ویں اوور میں پورا کرلیا۔نوجوان بیٹر محسن ریاض نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سمیر منہاس 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔