پی ایس ایل 11 کے گروپ میچز مکمل، پلے آف ٹیمیں فائنل
شائع شدہ تاریخ 27 اپریل, 2026
پشاور زلمی نے 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 13 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری، ملتان سلطانز نے 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سے بہتر رن ریٹ کی بنا پر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہی۔
ایونٹ میں پلے آف کا سلسلہ منگل 28 اپریل سے شرو ع ہوگا، کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر کھیلیں گے، 29 اپریل کو پہلے ایلی مینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا ایلی مینیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 مئی کو ہوگا۔