پی ایس ایل 11 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ

شائع شدہ تاریخ 24 اپریل, 2026
پی-ایس-ایل-11-میں-ضابطہ-اخلاق-کی-خلاف-ورزی،-محمد-عامر-اور-فہیم-اشرف-پر-جرمانہ

گزشتہ روز راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران دونوں پلیئرز  الجھ پڑے تھے۔

محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس موقع پر محمد عامر نے فہیم اشرف کو واپس جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔

دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے اور اس دوران نوک جھونک ہوئی تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کرایا۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ ریفری نے دونوں پلیئرز پر میچ فیس کا 10 ،10 فیصد جرمانہ عائد کیا، دونوں پلیئرز نے غلطی تسلیم کرلی۔