پاکستان میں گیس کے شعبے میں بڑا سنگ میل، سمندر کنارے پہلی کامیاب دریافت
شائع شدہ تاریخ 18 اگست, 2026
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اعلامیے کے مطابق اس نے ضلع سجاول، سندھ میں واقع اپنے آپریٹڈسرانی بلاک کے دریافتی کنوئیں ڈولفن سے گیس کی ایک منفرد اوراہم دریافت کی ہے، یہ جراسک دورکی لوئر انڈس بیسن کی چلتن فارمیشن سے ہائیڈروکاربن کی سب سے پہلی دریافت ہے۔
پی پی ایل نے کہا کہ اس دریافت سے پیٹرولیم سسٹم کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے اور اس سے خشکی کے دلدلی علاقے اور اس کے ممکنہ کم گہرے سمندری توسیعی علاقوں میں ایک نئی ایکسپلوریشن فرنٹیئر کھل گئی ہے۔