کراچی: جنریٹر کے دھوئیں سے دو افراد جاں بحق

شائع شدہ تاریخ 21 جولائی, 2026
کراچی-جنریٹر-کے-دھوئیں-سے-دو-افراد-جاں-بحق

 پولیس کے مطابق کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے کا  افسوسناک واقعہ بھٹائی کالونی میں پیش آیا  جہاں بجلی کی بندش کے باعث کوارٹر میں جنریٹر چلایا گیا تھا۔

اس دوران کمرےمیں جنریٹرکا دھواں بھرجانے سے متاثرہ 2 افراد دوران علاج دم توڑگئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھویں سے متاثر دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔