پاکستان برطانیہ تعلقات میں اہم پیش رفت، تعاون بڑھانے پر اتفاق

شائع شدہ تاریخ 28 اگست, 2026
پاکستان-برطانیہ-تعلقات-میں-اہم-پیش-رفت،-تعاون-بڑھانے-پر-اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ سے لندن میں وفود کی سطح پر ملاقات کی جس میں برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا جب کہ  ملاقات میں سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی قابل تشویش ہے۔

 اسحاق ڈار نے افغانستان سے پاکستان کو لاحق دہشتگردی کے خطرات پر اظہار تشویش کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی اور قابل قبول حل کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں۔