ٹرمپ ایران پر حملے سے پیچھے کیوں ہٹے، اسرائیلی صحافی کا بڑا انکشاف
شائع شدہ تاریخ 19 مئی, 2026
براک ریوڈ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران سعودیہ، قطر اور امارات کے رہنماؤں سے بات کی تھی، دوحہ، ابوظبی اور ریاض تینوں ہی نے صدر ٹرمپ کو مشترکہ پیغام دیا تھا کہ مذاکرات کو موقع دیں، تینوں ممالک نےکہا ایران پرحملہ ہوا تو قیمت ہمیں چکانا پڑے گی۔
صحافی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کے حامی اپنے ساتھیوں کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی ممالک ردعمل میں اپنی آئل اینڈ انرجی تنصیبات کی تباہی نہیں چاہتے۔
اس سے پہلے امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے لیڈروں کے یہ کہنے پر ایران پر حملہ روکا کہ مذاکرات ہورہے ہیں اور ایران سے ڈیل کا امکان ہے۔