میانوالی: بیٹے کی خواہش پر والدین نے 2 ماہ کی بیٹی کو ٹنکی میں ڈبو کر قتل کر دیا
شائع شدہ تاریخ 06 دسمبر, 2025
ایف آئی آر کے مطا بق یہ واقعہ میانوالی کے علاقے کینالانوالہ میں پیش آیا جہاں بچی کے والدین بچی کی پیدائش پرخوش نہیں تھے، والدین بیٹے کے خواہش مند تھے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 2 روز قبل ہی والدین نے 2 ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر پانی کی ٹنکی میں پھینک کر ماردیا، پولیس نے بچی کے والد کو گرفتار کرلیا تاہم والدہ فرار ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم سے لیے گئے نمونے فارنزک کے لیے لاہوربھیج دیےگئے ہیں تاہم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔