مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی تین اہم اصول توڑ دیے گئے: ایرانی اسپیکر
شائع شدہ تاریخ 09 اپریل, 2026
محمد باقر قالیباف نے خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی ہوئی، ایران کے یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی کی گئی اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔
باقرقالیباف نے اس تمام صورتحال میں دو طرفہ جنگ بندی یا مذاکرات کو غیر معقول قرار دیا۔
یاد رہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے جاری ہیں، لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ملک بھر میں ایک روز میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 254 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1165 افراد زخمی ہوئے ہیں۔