لاہور میں پی ٹی آئی رہنما قتل کیس، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

شائع شدہ تاریخ 29 جولائی, 2026
لاہور-میں-پی-ٹی-آئی-رہنما-قتل-کیس،-سی-سی-ٹی-وی-فوٹیج-منظر-عام-پر

گلبرگ پی ٹی آئی کے رہنما عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹروں کی  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

فوٹیج  کے مطابق دو نوں شوٹر کو کلینک کے باہر موٹرسائیکل کھڑا کرتا دیکھا جا سکتا ہے، دونوں شوٹر نے شناخت چپھانے کے لیے موٹرسائیکل سے اترنے کے بعد بھی ہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ہیلمٹ سمیت دونوں شوٹرز کو کلینک کے اندر داخل ہوتے ہیں، بازار میں بھی شوٹرز کو موٹرسائیکل سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ پی ٹی اے کے رہنما عبداللہ طاہر کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، کیس کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔