لاہور میں مکان کی چھت گر گئی، 7 افراد جان سے گئے
شائع شدہ تاریخ 30 جولائی, 2026
ریسکیو حکام کے مطابق باغبانپورہ سکھ نہر کے قریب مکان کی چھت گرانے سے ملبے تلے دب کر 7 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی علاج کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔