طالب علم نے استاد پر حملہ کر دیا، ٹیچر شدید زخمی

شائع شدہ تاریخ 21 جولائی, 2026
طالب-علم-نے-استاد-پر-حملہ-کر-دیا،-ٹیچر-شدید-زخمی

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے گاؤں میں واقع سرکاری اسکول میں پیش آیا۔

اسکول کے پرنسپل پرتاپ چکرورتی نے بتایا کہ  ٹیچر سنیل بیرت 10 ویں جماعت میں  اپنی کلاس لے رہے تھے،  سنیل طلبہ کا ہوم ورک چیک کر رہے تھے کہ  ایک طالب علم پیچھے سے آیا اور اسکرو ڈرائیور سے حملہ آور ہوگیا۔

پرنسپل کے مطابق طالب علم نے سنیل کی گردن پر کئی وار کیے جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے اور پھر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ طالب علم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے جانچ کی جارہی ہے اور کلاس روم سے شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں تاہم ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ طالب علم اسکول کی جانب سے کیمپس میں موبائل فون لانے پر عائد پابندی کی وجہ سے نا خوش تھا۔