جرمنی میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک، مشتبہ حملہ آور گرفتار
شائع شدہ تاریخ 30 جون, 2026
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ شمالی جرمنی کے شہر اسٹیڈ میں ایک یوتھ ویلفیئر (نوجوانوں کی فلاحی) مرکز میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مشتبہ حملہ آور سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔