وادیٔ نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ، سیاحوں کی گاڑی دریا میں جا گری

شائع شدہ تاریخ 21 جولائی, 2026
وادیٔ-نیلم-میں-لینڈ-سلائیڈنگ،-سیاحوں-کی-گاڑی-دریا-میں-جا-گری

کاہوڑی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دو سیاح دریائے نیلم میں بہہ گئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا، بہہ جانے والے سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔

انتظامیہ نے شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی۔