ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر ٹرمپ کی نیٹو اور اٹلی کی وزیراعظم میلونی پر تنقید

شائع شدہ تاریخ 22 جون, 2026
ایران-جنگ-میں-ساتھ-نہ-دینے-پر-ٹرمپ-کی-نیٹو-اور-اٹلی-کی-وزیراعظم-میلونی-پر-تنقید

 ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا امریکا نے نیٹو پر ٹریلین ڈالر خرچ کیلئے لیکن ایران کی جانب سے جوہری خطرے کو ختم کرنے میں نیٹو اور اٹلی کی وزیراعظم نے ان کا ساتھ دینے کا سوچا بھی نہیں۔ 

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہائیوں تک امریکا نے نیٹو کا دفاع کیا لیکن جب امتحان کا وقت آیا تو اس وقت نیٹو اور دنیا کے دوسرے ممالک ہمارے دفاع کیلئے موجود نہیں تھے۔ 

انہوں نے اپنی پوسٹ اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ یہ امریکا کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا ہے۔