ایران امریکا مذاکرات، سیاسی و تکنیکی رابطوں کے فریم ورک پر اتفاق
شائع شدہ تاریخ 22 جون, 2026
امریکی سفارتکار نے بتایا ہے کہ بات چیت مثبت رہی اور فریقین نے جنگ بندی کو مؤثر بنانے پر زور دیا، مذاکرات میں لبنان میں کشیدگی کم رکھنے کے طریقہ کارپربھی بات ہوئی۔
امریکی سفارتکار کے مطابق امریکا نے واضح کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا دیکھنا چاہتا۔ سیاسی قیادت اور تکنیکی ٹیموں کے درمیان آئندہ رابطوں کے فریم ورک پر بھی اتفاقِ ہوا۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی سفارتکار نے بتایا ہے کہ چاروں فریق آج ہونے والی پیش رفت پرمطمئن دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ اتوار کو ایرانی اور امریکی وفود پاکستان اور قطر کے ثالثوں کی موجودگی میں سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن سٹاک میں مذاکرات میں شامل ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور قطر کے وزیراعظم کوخوش آمدید کہا،تاریخی مناظر پوری دنیا نے دیکھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کی اعلیٰ سطح کی بیٹھک کو عالمی امن اور خوشحالی کے لیے عظیم دن قرار دیا، مثبت بات چیت کی امید ظاہر کی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ پورے مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے،امریکا ایران کے ساتھ تعلقات میں بنیادی تبدیلی کے لیے تیار ہے،قطر کے وزیراعظم نے کہا مذاکرات خطے،پوری دنیا کی سلامتی،عالمی معیشت کے لیے اہم اورتاریخی ہیں۔