عراق اور اردن میں امریکی اڈوں پر حملے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
شائع شدہ تاریخ 21 جولائی, 2026
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج اردن میں ایرانی حملے کے مقام سے ملنے والے کچھ ناقابل شناخت جسمانی اعضا کا جائزہ لے رہی ہے۔
یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
امریکا ایرانی حملوں میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف پہلے ہی کرچکا، ایک امریکی فوجی لاپتہ اور بعض زخمی بھی بتائے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب جب ایرانی کسی امریکی فوجی کو قتل کریں گے، انہیں اس کی کئی گنا قیمت چکانی پڑے گی۔
سیکرٹری جنگ پیٹ ہیگسیتھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈینیئل کین کو اس بارے میں واضح ہدایات دے دی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج نے تصدیق کی تھی کہ شمالی عراق میں ایک امریکی فوجی اہلکار 18 جولائی کو کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔
اس سے پہلے ہفتے کو اردن پر ایران کے میزائل حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور ایک لاپتا ہو گیا تھا جب کہ چار امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔