سہیل آفریدی نے خود کو اغوا کرانے کی کوشش کی، پولیس کا دعویٰ

شائع شدہ تاریخ 15 ستمبر, 2026
سہیل-آفریدی-نے-خود-کو-اغوا-کرانے-کی-کوشش-کی،-پولیس-کا-دعویٰ

 راناثنااللہ نے کہا کہ سہیل آفریدی نے خود کو اغوا کرانے کی کوشش کی اور پولیس وین میں بیٹھ گئے پولیس نے اگلے چوک پر جا کر سہیل آفریدی کو سمجھایا کہ آپ ایسا کیوں کر رہےہیں، پولیس نے انھیں بتایا کہ ہمیں آپ کو گرفتار کرنے کا کوئی آرڈر نہیں ہے اگلے چوک پر سہیل آفریدی اتر گئے اور اسی جگہ پر  بیٹھ گئے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کوشش کررہےہیں کوئی ایسا واقعہ ہو جس سے ملک کی بدنامی ہو تاہم حکومت اور پولیس کی کوشش یہی ہےکہ ان کو ایسا کوئی موقع نہ دیاجائے، سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کی باتیں جھوٹ ہیں اسے ڈرامہ بھی کہہ سکتے ہیں سہیل آفریدی  سندھ گئے تھے تو وہاں بھی یہی مقصد تھا پنجاب میں بھی یہی چاہتے ہیں جس نوجوان کے گھر سہیل آفریدی گئے جو زخمی ہوگیا تھا انھوں نے ان کی خاطرمدارت کی ہے سہیل آفریدی کو وہاں کہاگیا کہ آپ کو 17دن بعد ہمارا خیال آیا ہے سہیل آفریدی کےگھر جانے پر جو بچہ ویڈیو بنا رہا تھا اس سے موبائل چھین لیا گیا۔

سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےحوالےسے مجھے کوئی معلومات نہیں ہے پی ٹی آئی کی دوسرے درجے کی قیادت کے انتظامیہ اور ہم سے بھی رابطہ ہے پی ٹی آئی کے بہت سارے دوست چاہتے ہیں کہ کوئی وائلنس نہ ہو، پی ٹی آئی کا اصل کراؤڈ پشاور ،کےپی سے آئےگا یہ خود کہتے ہیں کہ کےپی میں کالعدم ٹی ٹی پی کےدہشتگرد پائے جاتے ہیں بعض اوقات تو یہ بھی کہتے ہیں کہ مغرب کے بعد سفر محفوظ نہیں ہوتا، یہ چاہتے ہیں کےپی سے ایک جتھہ اسلام آباد کا گھیراؤ اور حکومت گرانے کیلئے چلے، پاکستان میں  فتنہ فساد برپا کرنے کیلئے دہشتگردوں کے پاس اس سے اچھا موقع کہاں ہو گا مسلح جتھہ اسلام آباد کی طرف بڑھےگا تو کس طرح وائلنس کو نظرانداز کیا جا سکتاہے۔