سپورٹنگ ویزا کی منظوری ،محمد عامر ”کام پر واپسی“ کیلئے تیار
شائع شدہ تاریخ 31 جولائی, 2019
پیسر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پرستاروں کو خوشخبری بھی سنا دی لاہور فاسٹ باﺅلرمحمد عامر کے ویزا مسائل حل ہوگئے، پیسر ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں جمعرات کو ایسیکس کی جانب سے ایکشن میں نظر آنے کیلئے تیار ہیں۔ورلڈکپ 2019ءکے بعد انگلینڈ میں ہی رک جانے والے محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کے خواہاں تھے،ان کا معاہدہ پورے ایونٹ کیلئے تھا، ٹیم کی جانب سے ان کا زبردست استقبال بھی کیا گیا لیکن بعد ازاں اندازہ ہوا کہ پیسر اور کاﺅنٹی ٹیم دونوں ویزے کے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کرگئے ہیں۔میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے حاصل کیے جانے والے ویزے پر وہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شریک نہیں ہوسکتے تھے، انھوں نے انگلینڈ کیوزارت داخلہ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست بھی دیدی لیکن کارروائی میں وقت لگ گیا،ایسیکس نے اپنے اہم فاسٹ باﺅلر کے بغیر ہی 3 میچز میں حصہ لیا ،اب گذشتہ روز محمد عامر کو ورک ویزا مل گیا اور وہ جمعرات کو ہیمپشائر کیخلاف میچ میں ایسیکس کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔پیسر نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر چیلمسفورڈ میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا” کام پر واپسی“۔ https://twitter.com/iamamirofficial/status/1156177620041654272