سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی 3ماہ کی تنخواہ جاری
شائع شدہ تاریخ 07 مئی, 2020
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی 3ماہ کی تنخواہ جاری کردی، ملتان: رضا کاروں کو دسمبر، جنوری اور فروری کی تنخواہ جاری کی گئی۔ سول ڈیفنس آفیسر ملتان فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ مارچ کی تنخواہو ں کے بل بھی پراسس کئے جارہے ہیں انہیں عید سے قبل مارچ کی تنخواہ بھی ادا کر دی جائے گی۔