سوات میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 دہشتگرد زخمی
شائع شدہ تاریخ 10 اگست, 2026
پولیس ترجمان کے مطابق سوات کے علاقے جاروگوآبشار میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا جہاں 12 سے زائد دہشتگردوں نے گزشتہ رات چاتکیل پولیس پوسٹ پر حملہ کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے جب کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
ڈی پی او مشتاق احمد نے چاتکیل پوسٹ کے اہلکاروں کی بہادرانہ کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔