اوورسیز پاکستانیوں نے جولائی میں 3.6 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے
شائع شدہ تاریخ 10 اگست, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سال بہ سال کی بنیاد پر 13 فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہونا نہایت خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں، جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں ماہانہ بنیادپربھی 4.5 فیصداضافہ ہوا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار لائق تحسین ہے۔