کوٹ رادھا کشن میں افسوسناک حادثہ، 2 سالہ بچہ بارش کے پانی میں ڈوب گیا

شائع شدہ تاریخ 10 اگست, 2026
کوٹ-رادھا-کشن-میں-افسوسناک-حادثہ،-2-سالہ-بچہ-بارش-کے-پانی-میں-ڈوب-گیا

پولیس کےمطابق کوٹ رادھا کشن کے محلہ فاروقیہ میں گیس کے پائپ تبدیل کرنےکیلئے کھدائی کی گئی تھی،جس میں بارش کا پانی جمع ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2سالہ احمد کھیلتے ہوئےاس گڑھے میں گِر کر ڈوب گیا، بچے کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے واقعے کےخلاف رائےونڈ پر احتجاج کرتے ہوئےٹریفک بلاک کردی۔

لواحقین نے واقعے کے ذمےداروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقامی پولیس نے مظاہرین کوذمے داروں کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تاہم ان کا کہنا ہےکہ اعلیٰ حکام کی یقین دہانی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔