سندھ کے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری، اسکالرشپس کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 13 اگست, 2026
یہ اقدام تعلیم کے فروغ کیلیے ہنرمند پنجاب کی جانب سے بہت بڑا اقدام ہے جس میں 50 ہزار طلباء کو ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
مذکورہ اسکالر شپ کارڈ کے ذریعے آئی ٹی اور ٹیکنیکل تربیتی پروگرامز میں شرکت کا موقع فراہم کیا جارہا ہے جس میں 30 سے زائد ڈیجیٹل کورسز، مفت لیپ ٹاپ، سولر سسٹم، ای بائیک اور پیڈ انٹرن شپ جیسے مواقع شامل ہیں۔
اس سہولت کیلیے درخواست گزار کی عمر 15 سے 50 سال اس کی تعلیم کم از کم میٹرک ہونا ضروری ہے، سندھ کے تمام شہروں سے درخواستیں ارسال کی جاسکتی ہیں۔
جاری کردہ معلومات اور تشہیری مواد کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی اسکالر شپ کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جس کے ذریعے مختلف تربیتی پروگرامز اور سہولیات تک رسائی فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت درخواست دہندگان کو 30 سے زائد جدید آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز میں تربیت دینے کی بات کی گئی ہے، جبکہ اسکالر شپ کارڈ کے ذریعے مفت لیپ ٹاپ، سولر سسٹم، ای بائیکس اور معاوضے پر مبنی انٹرن شپ جیسے مواقع بھی شامل کیے گئے ہیں۔
تشہیری معلومات کے مطابق اسکالر شپ کارڈز کی مجموعی تعداد ملک بھر میں 50 ہزار مقرر کی گئی ہے، جبکہ سندھ کے درخواست دہندگان کے لیے خصوصی کوٹے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
دلچسپی رکھنے والے افراد کو درخواست کے لیے hunarmandpunjab.org.pk ویب سائٹ اور 03-111-133-053 رابطہ نمبر فراہم کیا گیا ہے۔
تشہیری مواد میں پروگرام کو نوجوانوں کی فنی اور ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک موقع قرار دیا گیا ہے۔
تاہم درخواست دینے سے قبل امیدواروں کو پروگرام کی سرکاری حیثیت، اہلیت، فیس، انعامات اور دیگر شرائط کی تصدیق متعلقہ سرکاری ذرائع سے کرلینی چاہیے۔