پسند کی شادی کا افسوسناک انجام، والد نے بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کردیا
شائع شدہ تاریخ 13 اگست, 2026
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ اقرا نے 3 روز قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کے والد نے 2 بھائیوں اور بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔
پولیس نے کارروائی کر کے مقتولہ کے والد فلک شیر کو گرفتار کر لیا ہے، اور مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں لڑکی کے والد اور 3 بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔