کولمبیا میں شدید زلزلہ، ہلاکتیں 265 تک پہنچ گئیں
شائع شدہ تاریخ 13 اگست, 2026
زلزلے سے متاثرہ کئی علاقوں میں بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی متاثر ہے، کولمبیئن حکام کے مطابق زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے آنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
کولمبیا میں زلزلے کے بعد بدھ کے روز امدادی کارروائیاں اس مرحلے میں داخل ہو گئیں جسے حکام نے ’’آخری مرحلہ‘‘ قرار دیا ہے۔ امدادی کارکن انتہائی اہم 72 گھنٹوں کی مدت ختم ہونے سے قبل منہدم عمارتوں کے ملبے تلے زندگی کے آثار تلاش کرنے میں مصروف ہیں، دوسری جانب کولمبیا کے صدر نے تباہ کن زلزلے کے بعد ملک میں معاشی ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
یہ رواں صدی میں کولمبیا میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ ہے، شہر پیریرا میں امدادی کارکنوں نے ایک منہدم بیکری پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، جہاں انھیں یقین ہے کہ پیر کے روز آنے والے زلزلے کے بعد سے ملبے تلے پھنسا ہوا ایک خوانچہ فروش اب بھی زندہ ہو سکتا ہے۔