سرکاری افسران کیلئے اہم فیصلہ، وفاقی حکومت نے این او سیز واپس لے لیے
شائع شدہ تاریخ 13 اگست, 2026
پرانے قواعد کے تحت جاری تمام این او سیز فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پی اے ایس، پی ایس پی، ایس جی اور او ایم جی افسران کے این او سیز واپس لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس پی، ایس جی اور او ایم جی افسران کے این او سیز واپس لیے گئے ہیں، این او سیز کی واپسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اجازت درکارہونے پر افسران نئے قواعد کے تحت دوبارہ درخواست دیں گے، نئی اجازت کیلئے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کے تحت درخواست دینا ہوگی۔
ذرائع کا کہناہے کہ کتاب، اخبار یا رسالے میں لکھنے کیلئے بھی نیا این او سی درکار ہوگا جب کہ سرکاری افسران کو اپنا کاروبار کرنے کیلئے بھی نیا این او سی لینا ہوگا۔