دوسری پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ 4 اگست کو کھیلی جائے گی
شائع شدہ تاریخ 30 جولائی, 2019
اسلام آباد پاکستان چیس فیڈریشن کے تعاون اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سے دوسری پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ 4 اگست کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر لاہور میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر محمد شفیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے انٹری فیش پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے دس کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ بطور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔