دنیا بھر میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف احتجاج، لبنان اور ایران کے حق میں مظاہرے
شائع شدہ تاریخ 10 اپریل, 2026
ایران اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
ادھر نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ڈچ پارلیمنٹ کے سامنے غزہ اور لبنان سے اظہارِ یکجہتی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیویارک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے جہاں فلسطین، لبنان اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جب کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں علامتی احتجاج میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف منظور ہونے والے سخت قانون کی مذمت بھی کی گئی۔