بیرسٹر گوہر کا کشمیر سے متعلق سخت مؤقف

شائع شدہ تاریخ 29 جولائی, 2026
بیرسٹر-گوہر-کا-کشمیر-سے-متعلق-سخت-مؤقف

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا تو کہا تھا کہ پہلے ماحول بناؤ، فری اینڈ فیئر الیکشن ہوگا تو ملک آگے جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے سیاست کرتے ہوئے حالات کو اس نہج تک پہنچایا، اس وقت سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نورین بی بی کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے، اس طرح پرچے درج کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوتے، جو کچھ نورین نیازی نے کہا ان کا ذاتی بیان ہے اور اس کی وضاحت بھی کی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہی بہتری کی کنجی ہے۔