بدترین شکست کے بعد بھارت میں ہنگامہ، کوچ اور سلیکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
شائع شدہ تاریخ 28 نومبر, 2025
گوہاٹی ٹیسٹ کی تاریخی کامیابی نے جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بغیر کوئی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والا کپتان بنادیا۔
انہوں نے 12 ٹیسٹ میچوں میں 11 فتوحات حاصل کیں اور ایک میچ ڈرا رہا۔
بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار 2024 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر 3-0 سے کلین سوئپ کا شکار ہوا تھا، اب محض ایک سال سے بھی کم عرصے کے وقت میں اسے ہوم سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 کی کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق بھارتی بولر وینکٹش پرساد نے گوتم گمبھیر کو دماغی مریض قرار د ےدیا جب کہ روی چندرن ایشون نے کہا کہ جنوبی افریقا کےخلاف یہ خراب ترین بیٹنگ تھی۔