اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہی تو ایران معاہدہ ختم کر دے گا
شائع شدہ تاریخ 09 اپریل, 2026
ایرانی اہلکار نے کہا کہ اگر امریکا نے اپنے اسرائیل کو قابو نہ کیا تو ایران اسکی غیرمعمولی مدد کے لیے آئے گا اور طاقت کے استعمال سے سبق سکھائے گا۔
ایرانی اہلکار نے یہ بھی کہا کہ بدھ کو ہوئی جارحیت کا بدلہ لینے کے لیے اہداف مقرر کیے جاچکے ہیں۔
قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ بات چیت سے پہلے ہی 10 نکاتی تجاویز کے 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی ہوئی، ایران کے یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی کی گئی اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔