اسلام آباد پولیس بھرتی کے دوران امیدوار جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 29 جولائی, 2026
ولیس کے مطابق بھرتی ٹیسٹ کے لیے آنے والا 25 سالہ اسحاق دوڑ کے دوران اچانک گرکر بےہوش ہوا، اسحاق کو ایمبولینس کے ذریعے پمز اسپتال ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا، جاں بحق ہونے والے اسحاق کا تعلق سرائے نورنگ لکی مروت سے تھا۔