اتنی کرکٹ کھیلنے کے باوجود اختتامی اوور کی سمجھ نہیں آئی: شاہد آفریدی کا شاہین پر اظہارِ ناراضی
شائع شدہ تاریخ 02 مارچ, 2026
حال ہی میں شاہین کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کارکردگی پر شاہد آفریدی نے اعتراض کیا، انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا 'شاہین اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے، تمہیں یہ نہیں پتا چل رہا کہ تمہیں آخری اوور کرنا کہاں سے ہے، اتنی مرتبہ شاہین کو بتا چکے ہیں'۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 'متعدد بار بتانے کے باوجود شاہین بار بار غلطیاں کررہا ہے، جب رائٹ ہینڈر کھیل رہا ہے تو راؤنڈ دا وکٹ بال نہیں کیا جاتا اور اگر کیا بھی جائے تو وکٹوں کے اندر کیا جاتا ہے'۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا 'سمجھ سے باہر ہے بار بار یہ ایک ہی غلطی کررہا ہے، ہمارے بولرز کو پتا نہیں یہ چیزیں کب سمجھ آئیں گی'۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 'نہ یہ لوگ سیکھ رہے ہیں، نہ سیکھنا چاہتے ہیں، نہ یہ کھلاڑی رنز کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ میچ کے اندر صرف ایک یا دو لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے'۔
انہوں نے کہا 'ہم بہت پیچھے ہیں، ہماری سوچ دنیائے کرکٹ سے بہت پیچھے ہے'۔