ایشیا کپ فائنل سے قبل پاک بھارت کپتانوں کا فوٹو شوٹ منسوخ

شائع شدہ تاریخ 27 ستمبر, 2025
Photoshoot of Pakistan and India captains cancelled ahead of Asia Cup final

فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تناؤ کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ’ٹرافی‘ کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔

منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل  اس  سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

 البتہ جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2  مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، وہیں فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے اور اس بارے میں امکان کم ہے کہ ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتان تصاویر بنوائیں۔

 دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات 7  بجے پاکستانی وقت کے مطابق پریس کانفرنس کریں گے۔

 پاکستان ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق رات7 سے 10  بجے دبئی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی میں فائنل سے پہلے پریکٹس میں حصہ لے گی۔