یو اے ای میں نمازِ عید صرف مساجد تک محدود رکھنے کا فیصلہ

شائع شدہ تاریخ 18 مارچ, 2026
یو-اے-ای-میں-نمازِ-عید-صرف-مساجد-تک-محدود-رکھنے-کا-فیصلہ

حکام کے مطابق عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا ہو گی، میدانوں میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔