ٹرمپ نے چین پر 2020 انتخابات کا ڈیٹا چرانے کا الزام لگا دیا

شائع شدہ تاریخ 17 جولائی, 2026
ٹرمپ-نے-چین-پر-2020-انتخابات-کا-ڈیٹا-چرانے-کا-الزام-لگا-دیا

صدر ٹرمپ نے  امریکی قوم سے خطاب میں چین پر الزامات کی بارش کرتے ہوئےکہا کہ  چین چاہتا تھا کہ ٹرمپ صدارتی الیکشن ہار جائیں ، اس نے امریکی عوام میں ان کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی۔

 امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ چین نے امریکی ووٹرز کی 22 کروڑ فائلیں حاصل کیں ، وہ امریکا کے انتخابات میں مسلسل مداخلت اور الیکشن ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اس معلومات میں نام، فون نمبرز، سیاسی جماعت سے وابستگی اور دیگر حساس ڈیٹا شامل ہے، جو ووٹر رجسٹریشن اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج جاری کی گئی دستاویزات، جو سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، چین کی جانب سے 2020 کے صدارتی انتخابات کو کمزور کرنے کی کوششوں سے متعلق معلومات کو ’جان بوجھ کر دبانے اور کم اہم ظاہر کرنے‘ کی ’ڈیپ اسٹیٹ‘ کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہیں۔