ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف بنگلادیش پہلی اننگز میں 413 رنز بناکر آؤٹ

شائع شدہ تاریخ 09 مئی, 2026
ڈھاکا-ٹیسٹ-پاکستان-کے-خلاف-بنگلادیش-پہلی-اننگز-میں-413-رنز-بناکر-آؤٹ

آج دوسرے دن کے آغاز پر مشفیق الرحیم 48 اور لٹن داس 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے کہ لٹن داس نے زیادہ دیر تک ساتھ نہ دیا اور 33 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔

بنگلا دیشی ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 7 وکٹ پر 380 رنز اسکور کیے تھے اور اس وقت مشفیق الرحیم 71 اور عبادت حسین موجود تھے۔

کھانے کے وقفے کے بعد مشفیق الرحیم شاہین آفریدی کی تیز گیند کا سامنا نہ کرسکے اور بغیر کسی اضافے کے چلتے بنے۔

ان کے بعد عبادت حسین بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ تسکین احمد 28 رنز بنا سکے اور ناہید رانا نے 4 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین آفریدی نے 3 اور حسن علی ، نعمان علی نے ایک، ایک شکار کیے۔