پی ایس ایل 11 کوالیفائر، کراچی میں ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز
شائع شدہ تاریخ 28 اپریل, 2026
تماشائی کوریئر سینٹرز سے ٹکٹس خریدنے میں مصروف ہیں۔
پہلا کوالیفائر میچ آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں ہو گا۔
پشاور زلمی نے گیارہویں ایڈیشن میں بہترین کرکٹ کھیلی، اس نے 10 میں سے 8 میچوں میں فتح حاصل کی، صرف لاہور قلندرز اسے شکست دے سکی۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں 6 فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان لیگ میں ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 3 اور پشاور زلمی 1 بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے جیو سوپر اور مائیکو سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل اور دونوں ایلی منیٹرز میچ کے ٹکٹوں کی فروخت بھی جاری ہے جہاں تماشائی کوریئر سینٹرز سے ٹکٹس خریدنے میں مصروف ہیں۔
پی ایس ایل کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔