پی ایس ایل8 کا فائنل اتوار کی بجائے ہفتہ کو کھیلا جائے گا
شائع شدہ تاریخ 17 مارچ, 2023
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اتوار کو بارش کا امکان ہونے کی وجہ سے بورڈ فرنچائزز فائنل متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ فائنل میچ کے لئے اتوار اور پیر کو بطور ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے خریدے گئے ٹکٹ ہفتہ کو بھی کارآمد ہوں گے۔