پہلا ٹیسٹ، بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری، نجم الحسن شانتو کی شاندار سنچری
شائع شدہ تاریخ 08 مئی, 2026
بنگلا دیش کے نجم الحسن شانتو نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کی، انہوں نے 130 گیندوں پر 101 رنز بنائے۔
پاکستان کےخلاف بنگلا دیش کی تیسری وکٹ 201 رنز پر گر ی۔
پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔