پاکستان کی بڑی معاشی پیش رفت، بیرونی ادائیگیاں وقت سے پہلے مکمل
شائع شدہ تاریخ 08 اپریل, 2026
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگیاں 7 اپریل کو بین الاقوامی بانڈ کی مد میں کی گئیں۔
جس میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر بطور اصل زر ادا کیے گئے جبکہ 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سود کی مد میں ادا کیے گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق یہ بیرونی ادائیگیاں آج واجب الادا تھیں تاہم پاکستان نے انہیں ایک روز قبل ہی ادا کر دیا۔