پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

شائع شدہ تاریخ 07 مارچ, 2026
پاکستان-نے-8-سال-بعد-ہاکی-ورلڈ-کپ-کیلئے-کوالیفائی-کرلیا

پاکستان نے کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے عماد محمد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان نے پہلے کوارٹر میں ایک اور چوتھے کوارٹر میں تین گول کیے، قومی کھلاڑیوں نے شاندار کامیابی کے بعد سجدہ شکر کیا۔

پاکستان ٹیم اب ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔