پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، مودی ہوش کے ناخن لیں: ٹرمپ کا انتباہ
شائع شدہ تاریخ 22 اکتوبر, 2025
امریکی صدر نے اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہے ہیں اور انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بھارتی وزیراعظم کو بتادیاکہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک اور بیان میں بھی پاکستان اور بھارت کی جنگ کا ذکر کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے، دونوں جوہری ممالک کے درمیان جنگ تجارت سے روکی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو فون کرکے کہا اگر آپ جنگ کرتے ہیں تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا جس کے بعد 24 گھنٹوں میں انہوں نے مجھے کال کرکے بتایا کہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔