پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی20 آج — مہمان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری
شائع شدہ تاریخ 31 اکتوبر, 2025
میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، آج کے میچ کےلیے ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نےفیلڈنگ،بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔
مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 13 جنوبی افریقہ کے نام رہے جبکہ 12 میچز میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی۔