پاکستانی بیٹنگ لائن پھر فیل — تین بڑے نام پاور پلے میں ہی پویلین واپس

شائع شدہ تاریخ 06 نومبر, 2025
پاکستانی-بیٹنگ-لائن-پھر-فیل-—-تین-بڑے-نام-پاور-پلے-میں-ہی-پویلین-واپس

فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس وقت 12 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور پاکستانی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنائے ہیں۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جب کہ سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔