ٹی20 ورلڈکپ میں انگلینڈ سے شکست، قومی ٹیم پر فینز اور سابق کرکٹرز برہم
شائع شدہ تاریخ 25 فروری, 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو باآسانی 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی شکست پر قومی ٹیم کے حامی تماشائی مایوس ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ میچ میں سلمان آغا نے کپتانی اچھی نہیں کی۔
سوشل میڈیا صارفین اور سابق کرکٹرز نے بھی پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی پر تنقید کی۔