ٹرمپ کا الزام، چین ایران کو اسلحہ دے رہا ہے، بیجنگ کی سخت تردید
شائع شدہ تاریخ 16 اپریل, 2026
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر کو خط میں کہا تھا خبریں ہیں کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے، چین ایسا نہ کرے۔
ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے انہیں بہت خوب صورت جوابی خط لکھا جس میں چینی صدر نے بتایا کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔
یاد رہے پچھلے ہفتے امریکی نشریاتی ادارے نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع سے خبر دی تھی کہ چین چند ہفتوں میں ایران کو نیا فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے والا ہے۔