امریکی رپورٹ، ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور کر رہے ہیں
شائع شدہ تاریخ 16 جولائی, 2026
امریکی اخبار نے یہ دعوی امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کیا ہے جن کے مطابق صدر ٹرمپ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ زمینی فوج اتار کر آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر قبضہ کرلیا جائے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جلد شکست دی جائےگی، ایران ملاقات چاہتا ہے، وہ معاملہ طے کرنا چاہتے ہیں، ہم دیکھیں گےکہ ان کے ساتھ کوئی سمجھوتا کرتے ہیں یا نہیں۔
ایرانی پُلوں پر حملوں کی ڈیڈ لائن سے متعلق صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اپنا رویہ بہتر کرنا چاہیے۔ایران کو صورتحال کا علم ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران پر پھر حملہ کر دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ہدف ایران کی ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے خطرے کی فوجی صلاحیت ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطا بق سیریک، اہواز ،چابہار،بندر عباس میں دھماکے ہوئے ہیں۔ حالیہ امریکی حملوں میں 7 ایرانی فوجی اور 30 عام ایرانی شہری شہید ہوچکے ہیں۔